کینیڈین سیاست۔ تاریخی جائزہ
نلی مک کلنگ (Nelli McClung)
ایک کینیڈین رائٹر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو حال کو سمجھنے اور مستقبل کا سامنا کرنے کے لئے ماضی کو سمجھناچاہئے”۔ اسی عنوان سے ہمیں موجودہ کینیڈین سیاست کو سمجھنے کے لئے کینیڈا کی ابتدائی سیاست کا ایک سرسری جائزہ لینا بہت ضروری ہے۔
آج ہم جسے کینیڈا کہتے ہیں اس کا وجود 1867 میں آیا لیکن ا س سرزمین اور اسکے رہنے والوں اور یہاں کی سیاست کی کہانی اس سے کہیں زیادہ پرانی ہے۔
پندھرویں صدی میں یورپ سے انگریز اور فرانسیسی یہاں آئے اور آہستہ آہستہ اپنا رسوخ بڑھانا شروع کیا۔ وہ اپنا کلچر، رسومات اور سیاسی مزاج وغیرہ سب ہی ساتھ لائے تھے۔ دو ڈھائی سو سال میں انگلش بولنے والوں نے واضح اکثریت حاصل کر لی اور1860 تک کینیڈا میں کئی برطانوی نو آبادیاں مثلاً برٹش کولمبیا، نیو فاؤنڈ لینڈ، نووا سکوشیا، نیو برنس ویک، پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ اور پراونس آف کینیڈاوغیرہ وجود میں آ چکی تھیں۔ ان نو آبادیوں میں سے زیادہ تر کا خیال تھا کہ کیوں نہ ایک کنفیڈرریشن بنا کر متحد ہو جایا جائے۔
اس سے پہلے ہی1840 میں بالائی (اپر) کینیڈا اور (لوئر)زیریں کینیڈا کی کئی نو آبادیا ں مل کر پراونس آف کینیڈا (کینیڈا کا صوبہ)قائم کر چکی تھیں۔ اپر کینیڈامیں انگلش بولنے والوں کی اکثریت تھی اور لوئیر کینیڈا میں فرنچ بولنے والے اکثریت میں تھے۔ کنفیڈریشن بننے کے بعد اپر کینیڈا صوبہ انٹاریو قرار پایا اور لوئر کینیڈا صوبہ کیوبیک میں تبدیل ہو گیا۔
آج کا کینیڈا 1867 میں اس وقت معرضِ وجود میں آیا جب انٹاریو، کیوبیک، نوواسکوشیا اور برنس ویک نے ایک کنفیڈرریشن بنا لیا۔1870۱ میں مینی ٹوبا اور اس کے ایک سال کے بعد برٹش کولمبیا کنفیڈرریشن میں شامل ہوئے،1873میں پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ، 1905میں ساسکچوان اور البرٹا اور سب سے آخر میں نیو فاؤنڈ لینڈ1948 مینے کنفیڈریشن میں شمولیت اختیار کی۔
یوں تو کینیڈین معاشرے پر وراثتاً برطانیہ اور فرانس کے نو آبادیاتی نظام کے بہت اثرات تھے لیکن کئی ایسے تاریخی واقعات اور دیگر عوامل بھی ہیں جن کی وجہ سے کینیڈین معاشرے پر اور یہاں کی سیاست پر دورر س نتائج مرتب ہوئے ہیں، جیسے کنفیڈریشن، صنعتی انقلاب، دو جنگِ عظیم، گریٹ ڈپریشن، شہروں کی طرف نقل مکانی، اور اب موجودہ رسیشن وغیرہ۔ آج مہم جس معاشرے میں رہ رہے اس کو سمجھنے کے لئے ان سب کا ادراک بھی ضروری ہے۔
کینیڈا کے قیام سے لے کر اب تک 43قومی ا لیکشن ہو چکے ہیں۔ یہاں سب سے پہلا الیکشن 1876ء میں ہوا تھااوراس وقت یہاں دو سیاسی پارٹیاں تھی۔ کنزرویٹیو پارٹی اور لبرل۔
دیکھ ا جائے تو لبرل کو حکومتی پارٹی کہہ سکتے ہیں کیونکہ اب تک لبرل نے110سال اور کنزرویٹیو نے66 سال مرکز میں حکومت کی ہے۔ یہی دونوں پارٹیاں کسی نہ کسی شکل میں ابھی تک بہت متحرک ہیں۔